صحافتی تنظیموں کا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے طے شدہ ملاقات کا بائیکاٹ

اسلام آباد () ملک بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویئے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اُن کیساتھ طے شدہ ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور میڈیا ہائوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ملک بھر میں جاری تحریک کے پیش نظر وزیر اطلاعات نے تمام نمائندہ صحافتی تنظیموں کو منگل کے روز مذاکرات کیلئے مدعو کیا تھا۔ اس حوالے سے 6بجے شام کا ٹائم طے کیا گیا تھا‘ اسکے بعد ساڑھے 6تک وقت میں توسیع کی گئی‘ بعدازاں دو مرتبہ مزید توسیع کرتے ہوئے ساڑھے سات اور پھر ساڑھے 8کیا گیا لیکن وزیر اطلاعات نہ آئے۔ اس پر صحافیوں نے احتجاجاً ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا۔ 
         
                   


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار