کراچی حیدرآباد سمیت ملک بھرمیں ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ

اسلام آباد() ملک میں خصوصاً کراچی اور اندرون سندھ میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ( مرکز ی )کے مطابق اس وقت کراچی حیدرآباد سانگھڑ میں خصوصاً اندرون سندھ میں ان مریضوں کی تعداد میں 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس سلسلہ میں 9جولائی 2018 کو تمام اداروں کو وارننگ جاری کر دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ بخار ناقص پانی کے استعمال سے انفیکشن پیدا کرتا ہے جو ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے۔اس مرض سے مریض کو تیز بخار کمزوری معدہ میں درد سر درد کھانسی اور قے آنا شروع ہو جاتی ہے۔رپورٹ ماہرین نے اس سے بچنے کیلئے عوام کو ابلا ہوا پانی پینے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ عوام سبزیاں پھل کو بھی ابلے ہوئے پانی سے دھو کر استعمال کرنے ہر کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھونے، ٹائلٹ سے واپسی پر بھی صابن سے ہاتھ دھونے اور باہر سے کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بیماری سے بچائو کیلئے سیلف میڈیکیشن سے گریز کیا جائے ہمیشہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر کو دکھایا جائے اور اس بیماری میں حکیموں ہومیو ڈاکٹروں اورہر طرح کی انٹی بائیوٹاک تجویز کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔  
                                    



Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار