نجی حج سکیم میں حصہ لینے کیلئے نئے حج آ رگنائزرز کی انرولمنٹ کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آ باد ( ) وزارت مذہبی امور نے نجی حج سکیم میں حصہ لینے کیلئے نئے حج گروپ آ رگنائزرز سے در خواستیں طلب کر لی ہیں ۔حج ٹور اپریٹرز کی نئی انرولمنٹ سات سال کے بعد کی جا رہی ہے۔ آخری مرتبہ 2012میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں 2200 کمپنیوں کی انرولمنٹ کی گئی تھی۔ ان میں سے 1254اب بھی انرولڈ ہیں لیکن یہ نان کوٹہ ہولڈرز ہیں ۔ کوٹہ ہولڈز کمپنیوں کی تعداد 745 ہے۔نئی کمپنیوں سے انرولمنٹ کیلئے چار مارچ تک در خواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ اسلام آ باد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ انرولمنٹ کرکے عدالت کو آ گاہ کیا جا ئے ۔ وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ پہلے سے کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں میں تقسیم کیا جا ئے گا۔ نئی انرولڈ کمپنیوں میں سے صرف ایک سو ٹاپ کمپنیوں کو پانچ ہزار کا کوٹہ دیا جا ئے گا۔ نئی نرولمنٹ کیلئے شرط ہے کہ کمپنی نے مسلسل تین سال سے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا ہو اور وہ ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ ہو۔بیس ہزار روپے ناقابل واپسی فیس بھی لی جا ئے گی جس سے وزارت کو خاطر خواہ آ مدن ہو جا ئے گی۔  


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار