سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا ہندو مذہب سے اختلاف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ہندو مذہب سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو رام خدا ہے اور نہ ہی گائے کسی کی ماتا (ماں) ہے۔سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ذرا سوچیے کہ کوئی گائے کسی کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں لوگ بیف (گائے کا گوشت) کھاتے ہیں، میں نے خود بھی بیف کھایا ہے۔اس سے قبل رواں برس جنوری میں بھی انہوں نے مودی سرکار کے خلاف بات کرتے ہوئے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لیے فسادات کرائے جانے کا 
خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انسان گائے کے غلام بن چکے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار