لندن، مفت سگریٹ نہ دینے پر چاقوسے حملہ، نوجوان قتل

لاہور (ہدف اپ ڈیٹ) لندن میں مفت سگریٹ دینے سے انکار پر 30سالہ شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 17سالہ نوجوان کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔ مشرقی ڈلویچ کی لیڈرشپ لین میں اتوار کے روز ایک دکان کے سامنے سگریٹ پیتے لڑکے سےایک نامعلوم شخص نے مفت میں سگریٹ مانگا، نہ دینے پر مشتعل ہوگیا، اچانک چاقو نکالا اور لڑکے کے گلے پر وار کرکے شہ ر گ کاٹ ڈالی اور فرار ہوگیا۔طبی امداد ملنے سے قبل لڑکا ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے تحقیقات اور حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار