چین نے نیا تیز رفتار علاقائی طیارہ تیار کر لیا

بیجنگ(ہدف نیوز)چین نے ایک نیا تربو علاقائی طیارہ ایم اے700 تیار کر لیا ہے۔چین کا یہ ہائی سپیڈ تیارہ اس سال پرواز شروع کرسکے گا۔یہ علاقائی ائیرپلین فیملی کا ایم اے60اور ایم اے 600کے بعد تیسرا نیا ماڈل ہے۔چینی شہری ہوابازی صنعتی کارپوریشن (اے وی آئی سی)کے مطابق ایم اے700اے وی آئی سی ایکس اے سی کمرشل ائیرکرافٹ چین کے شمال مغربی صوبے شان زی میں تیار کیا گیا ہے۔یہ تیز رفتار اقتصادی اہلیت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے یہ مختلف ہوائی اڈوں اور فضائی روٹس پر پرواز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔توقع ہے کہ ایم اے700سول ایوی ایشن اتھارٹی سے2021میں ٹائپ سرٹیفیکٹ(ٹی سی)حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگا۔ اس وقت تک چین اور غیر ملکی سے خریداری کے 185آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔ 


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار