10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ

اسلام آباد () وزارت صحت نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں 18 فروری سے شروع ہونیوالی خصوصی انسداد پولیو مہم میں راولپنڈی کی 16 یونین کونسلز میں 10 سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائینگے جمعرات کو وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے اس فیصلے کی توثیق کر دی ہے، اس سے قبل صرف پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جاتے تھے،عالمی ادارہ صحت نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو 10 سال تک کے بچوں کو قطرے پلانے کا گرین سگنل دیدیا ہے، کمشنر راولپنڈی جودت ایاز خصوصی پولیو مہم کی مانیٹرنگ خود کرینگے، 10 سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ اسلام آباد کی چار یونین کونسلز میں کامیاب تجربہ کے بعد کیا گیا ہے، تجربہ کے بعد گزشتہ 30 سال میں پہلی مرتبہ اسلام آباد کے گٹر کا پانی پولیو وائرس سے پاک نکلا ہے۔





Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار