ہم گائے کے دودھ کا قرض کبھی ادا نہیں کر سکتے ، مودی

نئی دہلی()بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین جْز ہے اورگائے بھارت کی روایت اور ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔حکومت نے رشتریا کامدھینو آیوج کے قیام کے لیے 500کروڑ بھارتی روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ایک یونین بجٹ نامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین جْز ہے ، بھارتی حکومت کو چاہیے کہ مویشیوں کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں نریندر مودی نے گائے کے دودھ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم (گاو ماتا ) یعنی گائے کے دودھ کا قرض کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار