برطانوی پارلیمنٹ نےوزیراعظم تھریسامے کی نظر ثانی کی قراردادمستردکردی

لندن(اے پی پی)برطانوی ہاؤس آف کامن نے بریگزٹ کے حوالے سے وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے پیش کی جانے والی نظر ثانی کی قرار داد کو مسترد کر دیا ۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے انخلاءکے معاہدے بریگزٹ پر نظر ثانی کی ایک قرار داد ایوان زیریں میں پیش کی تاہم وہاں اس قرار داد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔قرار داد پر ہونے والی رائے شماری میں 303 ارکان پارلیمان نے قرار داد کی مخالفت جبکہ 258 نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔ اس رائے شماری سے قبل اسکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرارداد 93 کے مقابلے میں 315 ووٹ سے منظور کرلی گئی۔ اس قرارداد میں بریگزٹ معاہدے کی شق نمبر پچاس کو ایک ترمیم کے ذریعے مزید تین ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار