راول جھیل میں آلودگی ختم کرنے کیلئے فوری قلیل المدتی اقدامات اٹھانے کا حکم


اسلام آباد () سپریم کورٹ نے بنی گالہ اور راول جھیل میں آلودگی کے حوالے سے کیس میں آلودگی ختم کرنے کے لئے فوری طور پرقلیل المدتی اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرحکومت این جی او کے منصوبے پر توجہ دیتی تو آج ا سے گیس مہنگی نہ کرنا پڑتی۔. جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔. اس موقع پرسی ڈی اے کے ممبر پلاننگ نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے لکھوال کے علاقہ میں بنی گالہ اور راول جھیل کے اطراف سے جمع سالڈ ویسٹ ڈمپ کرنے کے لیے پانچ ایکڑاراضی حوالے کردی ہے۔. اس کے علاوہ راول جھیل کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے مری سے راول لیک تک چار مختلف مقامات پر پلانٹس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پرعملد رآمد سے راول لیک کی آلودگی ختم ہوجائے گی، جس پرعدالت نے ہدایت کی کہ جوجگہ سالڈویسٹ ڈمپ کرنے کیلئے مختص گئی ہے ، اسے فوری طورپر سالڈ ویسٹ کمپنی کے حوالے کیاجائے ۔ عدالت نے مزید ہدایت کی کہ اس منصوبے کی سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری لیکر دس روز میں عدالت کو رپورٹ پیش اور راول جھیل کی آلودگی ختم کرنے کے لئے فوری طور پرقلیل المدتی اقدامات فوری اٹھائے جائیں۔. سماعت کے دوران جسٹس عمرعطابندیال نے پی اے آر سی کے ریسرچ افسر محمد منیر کو بائیو گیس اور متبادل سستی توانائی پر ا پنی ریسرچ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگرحکومت پہلے این جی او کے جاری کردہ منصوبے پر توجہ دیتی تو آج گیس مہنگی نہ کرنا پڑتی۔ بعدازاں مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی
                                    

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار