انوشہ رحمٰن دولت مشترکہ ٹیلی کمیونی کیشن آرگنائزیشن کی ریجنل ایڈوائزر مقرر

اسلام آباد( ) نواز دور کی سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمن کو دولت مشترکہ ٹیلی کمیونیکشن آرگنائزیشنریجنل ایڈوائزر مقرر کردیاگیا ہے۔ انوشہ رحمن جنوب اور مشرقی ایشیا کےلئے سی ٹی او اورسیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی ایڈوائزر ہوں گی۔ انوشہ رحمن ممتاز قانون دان کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر رہی ہیں،ان کی تقرری کا اعلان سی ٹی او کے قائم مقام سیکرٹری جنرل(Gisa Fuatal Purcell)گیزا فیوٹیل پرسیل نے کیا۔ انوشہ رحمن نے حال میں کامن ویلتھ سپیکٹرم مینجمنٹ فورم کےاجلاس کی صدارت کی تھی اور خصوصی مہمان کی حیثیت سے 2G سے5G تک نیشنل سپیکٹرم پلاننگ کودرپیش چیلنجز کے موضوع پر خطاب کیا تھا۔ انہیں دوہزارپندرہ میں سپیکٹرم فارموبائل براڈ بینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انوشہ رحمن کاکہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل سی ٹی او کے ریجنل ایڈوائزر کی حیثیت سے تقرری پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار