”دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے“امریکی صدرکے پسندیدہ ٹی وی شو کے میزبان کا انکشاف

کراچی (ہدف) امریکی صدر کے پسندیدہ ٹی وی میزبان نے دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے۔جراثیم کے وجود سے انکاری میزبان کا انکشاف امریکی صدر کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے،اور کروڑوں امریکیوں کی صحت کا خطرات میں ڈالنے موجب بن سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ ٹی وی شو ’فاکس اینڈ فرینڈ‘ کے میزبان پیٹ ہیگ سیٹھ نے امریکا میں نئی بحث کا آغاز کردیا جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جراثیم کے وجود سے انکاری ہیں ، کیونکہ وہ انہیں نظر نہیں آتے ہیں اس لئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دس سال سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔ماضی میںعراق میں نیشنل گارڈ کے طورپر خدمات انجام دینے والے ہیگ سیٹھ صدر ٹرمپ کے پسندیدہ رپورٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں،ان کے شو کی وجہ شہرت وائٹ ہائوس کے ایجنڈے کو فائدہ پہنچانے کے لئے سازشی نظریات کا پرچار تھا۔ تاہم اب میزبان کی ہاتھ نہ دھونے کی بات سے جراثیم سے خوفزدہ صدر ٹرمپ پریشان ہوسکتے ہیں۔ایک عشرے سے ہاتھ نہ دھونے کا انکشاف اس وقت کیا جب انہوں نے ایک دن کا باسی پیزاکھایا جسے فریج میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں باسی پیزا کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ واقعی انہوں نے اپنے ہاتھوں کو کبھی بھی نہیںدھویا۔ ہنستے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بیماریوں سے بچنے کےلئے ویکسی نیشن کراتے ہیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹر پر ملے جلے پیغامات دیئے کہ وہ مذاق کررہے تھے ۔ بیماری کے کنٹرول اور روک تھام کے وفاقی مراکز کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ہاتھ دھونا جراثیم کو ختم کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے تاکہ بیماری سے خود کو محفوظ اوراور دوسروں تک جراثیم کے پھیلائو کوروکا جاسکے۔ہاتھ دھونے سے آگاہی سے ڈاہریا کے عارضے سے 23سے40فی صد تک بچا جاسکتا ہے۔میزبان کا یہ کردار2 کروڑ امریکیوں کی صحت کا ذمہ دار ہو گا۔


Comments

  1. https://myhadaf.blogspot.com/2019/02/blog-post_17.html

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار