پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف بھارتیپنجاب میں شہریوں کی نیندیں اڑ گئیں -------وہی آج اڑا دی گئیں ہیں

لاہور()پاکستان میں جہاں بھارت کی طرف سے ایک ہزار کلو گرام وزن کا بارود پھینکنے کا دعوی کیا گیا وہاں کے عوام نے اسے مسکراہٹوں کے ساتھ ٹال دیا اوربغیر کسی خوف کے پورے ملک میں زندگی بھر پور طریقے سے رواں دواں رہی۔ اس کے بر عکس پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے خوف نے بھارتی پنجاب میں سرحدی علاقوں میں رہنے والے بزدل بھار تی شہریوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ لوگوں نے سر شام ہی اپنے گائوں چھوڑکر بارڈر سے دور اپنے عزیز و اقارب کی طرف جانے میں ہی عافیت سمجھی۔گرداسپور، فیروز پور ،ترن تارن، پٹھان کوٹ، فاضلکہ، ابوہر اور امرتسر میں بھارتی پنجاب حکومت کی طرف سے ریڈ الرٹ جاری کرنے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔انتخابات نزدیک آنے کے باعث بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ عوام کی نقل مکانی سے پریشان ہو گئے ہیں انہوں نے فوری طور پر امرتسر کا رخ کر لیا ہے جہاں سے وہ آج پنجاب کے تمام سرحدی شہروں کے دورے پر روانہ ہوں گے اور لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ سرحدی علاقوں میں کوئی خطرہ نہیں لیکن بھارتی عوام کی بزدلی میں کوئی کمی نہیں آرہی اور لوگوں کے پورے خاندان قافلوں کی صورت میں باہر جارہے ہیں۔

جوابی کارروائی، خوف                                   

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار