ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے حملوں سے بچ نہیں سکتے ، نیتن ہاھو

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں سے بچ نہیں سکتے۔ اسرائیل کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جنہیں دشمنوں کے لیے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پرنشانہ بنایا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت سے قبل تل ابیب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے تیار کردہ میزائل طویل فاصلے تک مار سکتے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے ساحلی شہرحیفا کے بحری اڈے کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے میزائلوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اڈے پر میں نے جو کچھ دیکھا وہ میرے لیے حیران کن ہے۔ میں کتنا حیران ہوا بتا نہیں سکتا۔ میں دشمن کو صرف اتنا کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی دشمن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا اشارہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب تھا۔نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے شام کے حلیف ایران کو شام کی سرزمین میں کاری ضرب لگائی ہے۔۔پولینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ ہم ہر روز ایران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔ جیسا کہ گذشتہ روز کی کارروائی تھی۔ ہم خطے میں ایران کے وجود کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف ہر جگہ اور ہر وقت کارروائیاں کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار