پی ٹی اے کے زیر اہتمام ڈی این ایس کے غیرقانونی اور غلط استعمال پر ورکشاپ

اسلام آباد (ہدف) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام اور انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز(آئی سی اے این این ) کے تعاون سے ڈی این ایس کے غیرقانونی اور غلط استعمال پر پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد پی ٹی اے اور ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکنیکل سینئر افسران اور دیگر سٹیک ہولڈرزکی انفرادی صلاحیت اور مہارت کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء کو حکمت عملی، ٹیکنیک اور ٹولز کے بارے میں بتایا گیا کہ کس طرح انفارمیشن سکیورٹی کے ماہرین ڈی این ایس کے غیر قانونی اور غلط استعمال اور ڈومین ناموں کی نا ممکن رجسٹریشن یا میزبانی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں آئی سی اے این این کے منیجر فہد بتائنہ اس ورکشاپ کے انسٹرکٹر تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار