عراقی خاتون نے بیک وقت 7بچوں کو جنم دیدیا

 کراچی () عراق میں ایک خاتون نے بیک وقت 7 بچوں کو جنم دے دیا ،تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا جارہا ہے۔ عراقی صوبے دیالی میں ایک 25 سالہ خاتون نے 6 لڑکیوں اور ایک لڑکے کو بیک وقت جنم دیا، یہ عراق میں پہلی بار ہے کہ کسی خاتون نے 7 بچوں کو بیک وقت جنم دیا ہے، عراقی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ماں اور بچے صحتمند ہیں، بچوں کے باپ یوسف فادی نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ کا خاندان میں اضافے کا ارادہ نہیں تھا اور اب اسے 10 بچوں کی نگہداشت کرنا ہوگی،ا ن بچوں کی تصاویر بھی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئیں، اس سے قبل لبنان میں بھی ایک خاتون نے بیک وقت 6 بچوں، تین لڑکیوں اور 3 لڑکوں کو جنم دیا تھا، دنیا میں پہلی بار 7 بچوں کی بیک وقت پیدائش امریکا میں 1997 میں سامنے آئی تھی جو زندہ بھی ہیں ، ریاست آئیووا کے اس جوڑے کے گھر میںپیدائش فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ سے ہوئی تھی،دنیا میں بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ نادیہ سلیمان نامی ایک یہودی خاتون کے پاس ہیں جنہوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے 6 لڑکے اور 2 لڑکیاں تھیں، ان کا یہ ریکارڈ شکن حمل آئی وی ایف کے ذریعے ٹھہرایا گیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا (بلکہ اب بھی ہے) جب کسی خاتون نے 8 بچوں کو جنم دیا ہو اور وہ سب کے سب زندہ بچ گئے ہوں۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار