ادویات کی برآمدات بڑھانے کیلئے وزارت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،عامر کیانی

اسلام آباد() وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ قومی خزانے میں اضافہ کیلئے ادویات کے شعبہ کی برآمدات کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ ادویات کے شعبہ میں برآمدات بڑھانے کیلئے وزارت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی زیر صدارت پاکستان فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ پروموشن بیور وکی رہنما ءکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آر، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے نامزد ممبر، ڈریپ کے CEO اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مندوبین نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے ڈریپ کی طرف سے ادویات کے برآمد کندگان کو ریگولیٹری دستاویزات اور سہولیات کی بروقت فراہمی کے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر سی ای او، ڈریپ نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا مقصد وزارتوں، سرکاری محکموں اور نجی شعبہ کے درمیان رابطہ کاری کا میکنزم بنانا ہے تاکہ فارما سیوٹیکل کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طبی علاج معالجہ کی استعمال والی اشیاء کی برآمدات 550 ملین ڈالر سے بڑھ گئی ہیں۔ آنے والے سالوں میں دو ارب سے زائدبرآمدات ہونے کی بھی گنجائش ہے۔  
                                    


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار