یو اے ای میں پہلا ہندو مندر تعمیر کیا جائے گا

ابو ظہبی () خلیجی اخبار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابو ظہبی میں پہلا ہندو مندر تعمیر ہونے جارہا ہے جس کا سنگ بنیاد 20 اپریل کو رکھا جائے گا۔ اس مندر کی تعمیر کا منصوبہ ابو ظہبی حکومت نے 2015میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے پہلے دورے کےدوران منظور کیا تھا۔ مندر کی تعمیر کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے روحانی پیشوا مہنت سوامی مہاراج اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ مندر کی تعمیر کیلئے رسمی زمین توڑ کی تقریب ایک سال قبل دبئی ابوظہبی ہائی وے سے قریب ال راحبہ کے نزدیکی مقام پر ہوچکی۔ یہ مندر 55 ہزار اسکوائر میٹرز کی اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس سال یو اے ای کے برداشت کے سال کو منانے کیلئے حکومت نے 55 ہزار اسکوائر میٹرز پارکنگ سہولیات کیلئے تحفہ دیا ہے۔ یہ مندر سات ٹاورز کے ساتھ یو اے ای میں سات امارات کی نمائندگی کرے گا۔ اس وقت دبئی میں شیوا اور کرشنا مندر ہی یو اے ای میں واحد مندر ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار