طالبان سے مذاکرات کیلئے باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن : پاکستان کی جانب سے اگلے ہفتے امریکا ، طالبان مذاکرات کی میزبانی کے بیان کے گھنٹوں بعد محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں باضابطہ دعوت نامہ اب تک موصول نہیں ہوا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ حالانکہ ہم نے طالبان کے عوامی اعلان کو دیکھا ہے لیکن ہمیں کسی بھی مذاکرات کیلئے باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت کے حوالے سے سوال پر محکمہ خارجہ نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے تمام جماعتوں کی جانب سے سراہا گیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ امریکا ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن سے حقیقی بین الافغان مذاکرات کی راہ نکلتی ہے بشمول افغان حکومت، طالبان اور دیگر افغان اور امریکا تمام ممالک کو اس امن عمل کی حمایت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا عوا م میں مذاکرات کرنے نہیں جارہا، یہ ایک طویل عمل کا آغاز ہے جس پر ہم نجی سفارتی چینلز کے ذریعے کام جاری رکھیں گے۔ بدھ کے روز طالبان نے کہا تھا کہ ان کی جانب سے مذاکرات کرنے والےاب اعلیٰ امریکی اور پاکستانی حکام بشمول وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں مذاکرات کے اہم دور کے دوران ملاقات کریں گے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا باقاعدہ دور پہلے ہی ترتیب پاچکا ہے جو قطر میں 25 فروری کو ہوگا۔ 
                                    

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار