شیخ کامران نامی شخص نے پاکستانی عوام سے عمرے کے نام پر پیسہ بٹورنے کیلئے اعتماد کے نام سے ادارہ بنایا

شیخ کامران نامی شخص نے پاکستانی عوام سے عمرے کے نام پر پیسہ بٹورنے کیلئے اعتماد کے نام سے ادارہ بنایا 
حالانکہ پہلے عمرہ کی سعاوت حاصل کرنے والوں کو یہی سہولت سعودی عرب ائیر پورٹ پر مفت دی جاتی تھی 

اعتماد کے نام پر پاکستانی عوام اور خاص کر بزرگ شہریوں کو خوار کرنے لگے حلانکہ پہلے حج اور عمرے پر جانے والے پاسپورٹ ایجنٹ اور ٹریول ایجنسیاں کو دیتے تھے ان کا ویزہ لگ کر ان کو سعودی ائیر پورٹ پر بائیو میٹرک کیاجاتا تھا جو بالکل فری کیا جاتا تھا جبکہ پاکستان میں بائیو میٹرک سسٹم اعتماد کے نام سے بنا جہاں شہریوں کو آسانی کے نام پر سارا سارا دن خوار کیاجانے لگا وہی ایک دن میں آن لانئ سمیت اعتماد آفس کے اندر اپائمنٹ کے نام سے لائنوں میں لگا کر خوار کیا جانے لگا وہی اعتماد کے نام پر بائیو میٹر ک فیس بھی دے کر پاکستانی عوام عمرے اور حج جیسے مقدس فرائض کی ادائیگی کیلئے اعتماد کے نام پر خوار ہونے لگی وہی شہریوں کیلئے اعتماد میں کوئی خاص انتظامات بھی نہیں ہیں جبکہ  اعتماد انتظامیہ کا کہنا ہے ہمارا تو ناہی تعلق سعودی ایمبسی سے ہے اور نا ہی تعلق مذہبی امور سے ہے اور نا ہی اس حوالے سے ہم پاکستان کے کسی ادارے کو جواب دے ہیں جبکہ اس حوالے سے ہم سعودی حکومت کو ہی جواب دے ہیں اس کے علاوہ ہماراکوئی کچھ نہیں کر سکتا باقی خوار ہونے والے شہری اور بزرگ خواتین اورمرد جو ٹھیک طرح چل بھی نہیں سکتے وہ کہتے ہمیں پاکستانی حکومت عمرے کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کرنے بجائے مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔وہی اعتماد سنٹر میں روزانہ کی بنیا د پر 1500 کے لگ بھگ لوگوں کو ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں جس سے شہری صبح سے شام تک لائنوں میں لگ کر خوار ہوتے ہیں اگر اعتماد صرف عمرے کی مد میں فی کس 1280 روپے بائیو میٹرک کرتے ہیں وہی ایک ٹوکن پر 15 لوگوں کا بھی بائیو میٹر ک کیا جاتاہے اس طرح وزٹ اور لیبر ویزے پر جانے والوں کی اس سے بھی دگنی فیس وصول کی جاتی ہے ۔اگر ان فیسوں کو روزانہ کا اندازہ لگایا جائے تو یہ عمرہ کرنے والے سائلین سے روزانہ کی بنیاد پر فیسوں کی مد میں وصول ہونے والے رقم 15 سے 20 لاکھ بنتی ہے ۔کیا یہ بائیو میٹر ک سسٹم پاکستانی عوام سے پیسہ بٹورنے کیلئے اور کسی اہم شخصیت کو نوازنے کیلئے اور عوام کو خوار کرنے سمیت ان سے رقم بٹورنے کیلئے بنایا گیا ہے ۔اور بعض ذرائع یہ کہتے یہ شیخ کامران نامی شخص کو نوازنے کیلئے اس ادارے کا قائم عمل میں لایا گیا ہے ۔
چند تصویر اعتماد سنٹر میں ان شہریوں کی جو بائیو میٹرک کرانے کیلئے سارا دن خوار ہونے لگے









Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار