دسمبر 2022ء تک 1620میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)سی پیک سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ دسمبر 2022ء تک ملک میں چھوٹے بڑے پن بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے جس سے بجلی کی پیداوار 1620 میگاواٹ قومی گرڈ میں شامل ہو جائیں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سکھی کناری کا منصوبہ جو کہ خیبر پختونخواکے ضلع مانسہرہ میں ہے جس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سکھی کناری منصوبہ پر تقریباً70 فیصد کام مکمل ہو چکا اور باقی 30 فیصد حصہ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت ایک دوسرا منصوبہ جو کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہے جس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ اس منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان منصوبوں سے سستی ترین بجلی پیدا ہو گی جس سے عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہو گا۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار