تہران کو خفیہ معلومات دینے پر سابق امریکی فوجی پر فرد جرم عائد

تہران() سابق امریکی ایئر فورس اہلکار مونیکاوٹ پر امریکی خفیہ معلومات تہران کو مہیا کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ مونیکاوٹ پر 8 امریکی ایجنٹس کا نام ظاہر کرنے کا الزام ہے،مونیکاوٹ مشرق وسطیٰ میں امریکی ملٹری آپریشنز سے بھی بخوبی واقف ہے۔امریکی حکام نے بتایا کہ مونیکاوٹ نے امریکی انٹیلی جنس کوبری طرح نقصان پہنچایا ۔
                                    
 امریکی صدر  کا میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان 
واشنگٹن ()امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے 8 ارب ڈالر کے بل منظوری اور کانگریس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرونگا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس ’روز گارڈن‘ سے نشر ہونے والے خطاب میں تازہ اقدام کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے حامی اور مخالفین کے درمیان قانونی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جبکہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت ہے جو متوقع طور پر اس جنگ میں پہل کرے گی جو نہ صرف امریکی کانگریس کے اندر لڑی جائیگی بلکہ عدالتوں میں بھی جائے گی۔سرحد پر دیوار کی تعمیر کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی بات کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے دستخط کرنے جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی انسانی اسمگلرز اور منشیات کے خلاف جنگ کی بات کررہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کی جانب سے شٹ ڈائون کے خاتمے کو روکنے کیلئے منظور کیے گئے نئے بل پر بھی دستخط کریں گے۔نئے بل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بل دیوار کی تعمیر کیلئے ان کی ضرورت کے مطابق 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم نہیں کر رہا ہے۔دوسری جانب امریکہ میں حقوق کی سب سے بڑی تنظیم امریکن سول لیبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
سعودی عرب ،38لاکھ 96ہزار عمرہ ویزے جاری، پاکستانی بدستور سرفہرست 
مکہ المکرمہ () سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 9جمادی الثانی 1440ھ تک 38 لاکھ 96 ہزارعمرہ ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔ اب تک 34لاکھ 54 ہزار 398 معتمر ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ان میں فی الوقت 431293 معتمر مملکت میں موجود ہیں جبکہ 30 لاکھ 23 ہزار105عمرہ و زیارت کرکے رخصت ہوچکے ہیں۔ وزارت حج کا کہناہے کہ اب تک پاکستان اپناریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے سب سے زیادہ معتمر پاکستان سے آئے۔ انکی تعداد 6لاکھ83ہزار 317ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے 5 لاکھ 64 ہزار 273معتمر آئے۔ بھارت تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے 3لاکھ 73 ہزار781 معتمرین مملکت پہنچے۔ یمن چوتھے، ملائیشیا پانچویں، مصر چھٹے ، ترکی ساتویں ، الجزائر آٹھویں، اردن نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار