فلسطینی تنازع کے حل کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں،روس

ماسکو()روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ فلسطینی تنازع کے حل کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں امریکہ کی مشرقِ اوسط میں امن عمل کی بحالی کے لیے مجوزہ صدی کی ڈیل 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل ایک فلسطینی ریاست کی ضمانت دینے کے لیے کافی نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ ماسکو میں مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان مکالمے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ امریکہ اس مسئلے کے حل کے لیے جان بوجھ کرنئے نئے حل تجویز کررہا ہے،۔وہ دوسال سے صدی کی ڈیل پیش کرنے کا وعدہ کرتا چلا آرہا ہے،ماسکو میں بارہ فلسطینی گروپوں اور تنظیموں کے درمیان تین روزہ بات چیت جاری ہے۔روس کے زیر اہتمام اس مکالمے میں فلسطینی گروپوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے او ر انھیں متحد کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاروس کے نزدیک اسرائیلی، فلسطینی امن بات چیت میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی تجویز میں مشرقی القدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام شامل نہیں ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح فلسطینی تنازع کے حل کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں۔یہ حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں ، جنرل اسمبلی اور عرب امن اقدام سے ہوکر برآمد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک جو معلومات فراہم ہوئی ہیں،ان کے مطابق اس صدی کی مجوزہ ڈیل سے تنازع کے حل کیلئے جو کچھ اب تک حاصل ہوا ہے، وہ سب لاحاصل ہوجائے گا۔ 


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار