پاکستان جاپان کیلئے تاحال سفیر تعینات نہ کرسکا

ٹوکیو ( ) سخت سفارتی چیلنجز کی موجودگی میں جاپان جیسے اہم ملک میں پاکستان سفیر کی خدمات سے محروم ہے جبکہ اگلے ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی جاپان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ بھی سفیر پاکستان کی معاونت سے محروم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت پاکستان نے ہنگامی طور پر جاپان میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا تھا جو جاپان سے براہ راست امریکا منتقل ہوگئے تھے اور اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں تاہم حکومت تاحال جاپان کے لیے پاکستان کا سفیر تعینات نہیں کرسکی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت جاپان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں انتہائی تیز کرچکا ہے ایسے موقع پر جاپان میں پاکستانی سفارتخانہ سفیر کی خدمات سے محروم ہے جبکہ اگلے ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی جاپان تشریف لارہے ہیں ایسے موقع پر انھیں بھی سفیر پاکستان کی معاونت حاصل نہیں ہوگی جس سے پاکستان کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوسکتا ہے، توقع ہے کہ حکومت پاکستان جلد ہی جاپان کے لیے مستقل سفیر تعینات کردے گی ۔

جاپان،سفیر

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار