واشنگٹن میں ریکارڈبرفباری،برطانیہ میں طوفان‘2افرادہلاک

واشنگٹن،لندن(صباح نیوز،ایجنسیاں) امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری ہوئی۔برطانیہ میں طوفان ایرک کے دوران حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مغربی واشنگٹن میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔امریکی شہرسیاٹل میں ریکارڈ برفباری کے بعد ہر شے برف سے ڈھک گئی، شہری برف باری دیکھ کرخوش ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق ایک روز میں ہونے والی برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ برابر ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔چین کے مشرقی اور جنوب مغربی حصوں میں بھی برف باری کا سلسلہ ہے۔دریں اثنأ برطانیہ میں طوفان ایرک نے تباہی مچا دی۔ طوفان کے دوران حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔طوفان کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں اور طوفانی بارش نے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا، درخت اور پول گر گئے جبکہ مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اورتیزہواوں کے باعث ویلز،جنوبی انگلینڈاورشمال مغرب میں سیلاب کاخطرہ ہے ، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیزہواووں،بارش کاامکان ہے جبکہ جنوبی انگلینڈ میں کہیں کہیں برفباری کا امکان بھی ہے۔ محکمہ موسمیات نےوارننگ جاری کردی۔
                                    

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار