باہر سے آنیوالے مسافروں کیلئے پی ٹی اے کا آن لائن فون رجسٹریشن سسٹم کا آغاز

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے پی ٹی اے نے آن لائن موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کا اجراء کر دیا ہے۔ کوئی بھی ایسا موبائل جو پہلی بار پاکستان میں لایا جا رہا ہو‘ اُسے بلاک ہونے سے بچانے کیلئے آمد کے 60دن کے اندر اندر آن لائن لنک https://dirbs.pta.gov.pk/drsپر رجسٹر کروا سکیں گے۔ شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں ائرپورٹ پر لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پی ٹی اے حکام نے وضاحت کی ہے کہ انٹرنیشنل مسافر سال میں ایک موبائل فری اور چار موبائل ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹرڈ کروا سکتا ہے۔ جو موبائل پہلے ایک بار بھی پاکستان میں استعمال ہو چکا ہو اسے رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

عوام کا ہدف

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار