راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار




ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات پر اسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن ذاہد ظہور نے موضع تن گراں کے ضمیر شاہ کو رنگے ہاتھوں ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے باوجی مرغ پلاو کھنہ پل کے قریب سے رشوت وصول کرتے ہوئےگرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو راجہ خلیل نامی شخص نے درخواست دی کہ تن گراں کا پٹواری ضمیر شاہ رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پر سرکل آفیسر زبیر اخلاق پر مشتمل ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی گئی اور پٹواری رنگے مختار کو رنگے ہاتھوں 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔درخواست گزار راجہ خلیل نامی شخص نے اپنی درخواست میں مزید بتایا کہ پٹواری تن گراں کا پٹواری ضمر شاہ رشوت کی مد میں ابھی تک 5 لاکھ وصول کر چکا ہے اور مزید تقاضہ کر رہا ہے راجہ خلیل نے بتایا کہ اس نے اپنے اباواجداد کی زمین کی چھان بین کے لیئے پٹواری سے رابطہ کیا تھا 5 لاکھ دینے باوجود مزید 50 ہزار کا تقاضہ کر رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے