گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اور رات کو تمام لائٹیں بند کرکے عالمی برادری اور عالمی قوتوں کو پیغام دیں کہ ھم بھارت کے ساتھ نہی رہنا چاہتے - الطاف احمد بٹ
اسلام آباد جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کشمیری عوام اپنی نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کرنے کیلیے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے۔ اس دن دنیا بھر کے کشمیری سڑکوں پر نکلیں اور دُنیاں کے ایوانوں بالخصوص اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کیلیے مطالبہ کریں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ اس دن مقبوضہ جموں کشمیر لداخ میں پہیہ جام ہڑتال کریں- گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اور رات کو تمام لائٹیں بند کرکے عالمی برادری اور عالمی قوتوں کو پیغام دیں کہ ھم بھارت کے ساتھ نہی رہنا چاہتے - اور کشمیر کی آزادی کیلیے ایک ھونے کا ثبوت دیں۔ الطاف بٹ نے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محصور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کرکے اقوام عالم کو پیغام دیں کہ محصور کشمیری اکیلے نہی ہے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کا باب اب بند ہونا چاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمی...