Columns

گزشتہ ایک دھائی سے زائد عرصے سے کالم ہدف کے نام سےمعاشرتی عکس بندی کر رھا ھوں ۔میں شکر گزار ھوں ان تمام اخبارات میگزین اور ویب سائٹس کا جنہوں نے مجھے بھر پور کوریج دی اور میںسب سے زیادہ روزنامہ زمانہ کوئٹہ اسلام آباد اور روزنامہ آزاد ریاست کراچی کا  بھی دل کی اتھا گہرایوں سے شکر گزار ھوں کہ جہاں میں نے بولنا سیکھا یا اور زندگی کے دس سے زائد سال گزارے ۔لیکن ان سب سے زیادہ شکر گزار ھوں اپنے قارئین ناظرین اور سامعین کا جنہوں نے ایک فقیر قلمکار کی ہمیشہ پزیرائی کی ۔میری اکثرتحریروں میں سے شاید کچھ آپ کے معیار پر پوری نہ اتری ہوں یا آپ کو ناگوار گزری ہوں اسے میری نالائقی سمجھ کر معاف کر دیجیے ۔ابنارمل معاشرے غیرمتوازن رویوں بد مزاجیوں اور نفرتوں کے درمیان رہتا ہوں رنگ برنگے ہدف دیکھتا ہوں اسی لئے ہدف کرتا ہوں اور لکھتا ہوں۔۔۔۔ میرا  ہدف خانہ اگر ناگوار گزرتا ہو تو ایک بار پھر معذرت ۔۔۔ یقین جانئے  میرا ہدف میری عبادت کی طرح ہے یہ قلم کاروبار یامفادات کی دوکان نہیں ۔ میں نا سمجھ یا کم علم ہو سکتا ھوں مگر میں بے وفا یا بےایمان نہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار