فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کا طلبہ کو امتحانات میں اضافی شیٹ نہ دینے کا فیصلہ،، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا "ون سٹوڈنٹ ون شیٹ" پالیسی پر اتفاق،، میٹرک امتحانات میں طلبہ کو 24 صفحات جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو 32 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی ملے گی۔ طلبہ کو اضافی جوابی کاپی نہیں ملے گی۔
اب طلبہ کا امتحان ہوگا مزید سخت،، کسی طالب علم کو پیپر حل کرنے کیلئے اضافی شیٹ نہیں ملے گی۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے فیص آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کیلئے "ون سٹوڈنٹ ون شیٹ" پالیسی اپنا لی۔۔ جس کے مطابق سال 2019 سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طلبہ کو پیپر حل کرنے کیلئے صرف ایک جوابی کاپی ہی ملے گی جبکہ اسی پر طلبہ کو اپنا پیپر حل کرنا ہوگا ۔ کسی طالب علم کو اضافی شیٹ نہیں ملے گی۔ امتحانات میں میٹرک طلبہ کو 24 صفحات جبکہ انٹرمیڈیٹ میں 32 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی ملے گی۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں طلبہ کو اضافی جوابی کاپی نہیں ملے گی۔ سی ای اوز ایجوکیشن کو سکولز سربراہان کے ذریعے طلبہ تک میسج پہنچانے کیلئے مراسلہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو کھلا کھلا لکھ کر صفحات ضائع کرنے سے منع کیا جائے۔ ایک لاکھ چھوڑ کر لکھنے والے طلبہ بھی ایسا نہ کریں۔ جوابی کاپی میں اتنے صفحات میں جن میں جوابات آسکیں، اضافی کاپی کی ضرورت نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار