ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ کی 25 سالہ روسی حسینا سے شادی

سابقہ مس ماسکو ووڈینا نے اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ لیا تھا، تقریب ماسکو میں ہوئی 

ماسکو (ہدف) ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ سابق مس ماسکو سے روس میں شادی کرلی ہے۔ 25 سالہ اوکسانا ووئی ووڈینا کی شاہ محمد پنجم سے شادی ماسکو میں ہوئی اور اس سے قبل وہ اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ چکی تھیں۔ اب ملک کے بادشاہ سے شادی کرنے کے بعد انہیں ملکہ اور خاتونِ اول کا اعزاز بھی مل گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی۔ ماسکو کےایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں حلال کھانا پیش کیا گیا اور شراب کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دولت مند ہونے کے ساتھ اچھے عہدے پر فائز ہو۔ کوالالمپور کے ایک اخبار کے مطابق سابق مس ماسکو نے 16 اپریل 2018 کو اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے حجاب کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر جاری کی تھی۔ 
                                    

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار