ڈھاکہ ، پاکستانی ہائی کمیشن کے کمپیوٹر چوری

پاکستانی دفترِ خارجہ نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کمپیوٹروں کی چوری پر بنگلہ دیش سے 'سخت احتجاج' کیا ہے۔
چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن میں چوروں نے گھس کر چند کمپیوٹر چوری کر لیے تھے۔
پاکستانی دفترِ خارجہ نے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو کر دی گئی تھی اور اس معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ پاکستانی دفترِ خارجہ نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ہائی کمیشن کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
بیان کے مطابق: 'پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت سفارتی علاقے میں واقع ہے اور یہاں چوری سخت تشویش کا باعث ہے۔ ہم نے ڈھاکہ اور اسلام آباد دونوں جگہ بنگلہ دیش کے حکام سے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے۔ بطور میزبان یہ بنگلہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔'
دفترِ خارجہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروائیں اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔
بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار توحید السلام نے بی بی سی بنگلہ سے بات کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشن میں چوری کی واردات سے حوالے مکمل لاعملی کا اظہار کیا۔
البتہ ڈھاکہ میں ڈپلومیٹک سکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی پولیس کمشنر حیات الاسلام خان نے بی بی سی بنگلہ کےنامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس واقعے کا علم ہے اور اس کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار