سردار مہتاب سے مذاکرات ناکام، ن لیگ ایبٹ آباد 2 دھڑوں میں تقسیم

مسلم لیگ ن ایبٹ آباد و دھڑوں میں بٹ گئی ،سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ضلع ایبٹ آباد کی آرگنائزنگ کمیٹی 22نے جون کے فیصلوںکی توثیق کر دی ،مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے ملک محبت اعوان صدر اور ذوالفقار جاوید عباسی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔اس حوالے سے صوبائی جنرل سیکر ٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں ضلعی تنظیمی امور کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے تھے ، اجلاس میں سردار مہتاب احمد خان کو منانے کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جوایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھ اور ارشد اعوان پر مشتمل تھی ،جس نے سابق وزیر اعلیٰ وگورنر سردارمہتاب احمد خان سے تنظیمی امور پر مشاورت کرنی تھی مذاکرات کے کئی دور ہوئے جس میں صوبا ئی جنرل سیکرٹری ایم این اےمرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی شرکت کی مذاکرات میں کافی پیش رفت کا امکان تھا لیکن انھوں نے مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے تنظیمی امور کے لئے مکمل اختیارات مانگے پھر ضلعی آرگنائزر کمیٹی کے اختیارات سلب ھوتے تھے گزشتہ اجلاس میں ضلعی آرگنائزر کمیٹی نے جو فیصلے محفوظ تھے پریس اعلامیہ ضلعی آرگنائزر کمیٹی جاری کر دیا گیا گزشتہ اجلاس میں سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اےمرتضیٰ جاوید عباسی سابق ا یم پی اےعنایت اللہ خان جدون، چیف آرگنائزر ملک محبت اعوان، سابق امیدوارPK38ارشد اعوان ضلعی آرگنائزر سیکرٹری سہیل انجم مغل اور 31رکنی آرگنائزر کمیٹی نے اہم فیصلے کئے ۔مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کیلئے صدر ملک محبت اعوان و جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی، تحصیل ایبٹ آباد کیلئے صدر شوکت ہارون خان سابق ممبر ڈسڑکٹ کونسل ،تحصیل حویلیاں کیلئے صدر حاجی فرید خان جدون تحصیل لورا کے لئے افتخار احمد خان عباسی ہونگے ،تحصیل تناول کے صدر کا فیصلہ ملک محبت اعوان اور ارشد اعوان کرینگے، سٹی ایبٹ آباد ،حویلیاں، نواں شہر ،کینٹ ایبٹ آباد حویلیاں کا فیصلہ نو منتخب ضلعی قیادت کرے گی ،ضلعی آرگنائزر سیکرٹری سہیل انجم نے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور نو منتخب ضلع تحصیل مسلم لیگ ن قیادت کو ہدایت جاری کی وہ اپنی اپنی کابینہ مجلس عاملہ ضلعی کونسل ایک ماہ میں مکمل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار