بھارت کی روس سے کم قیمت پر 21؍ مگ طیارے حاصل کرنے کی کوششیں

اسلام آباد (ہدف) اپنے مگ 29، میراج 2000 اور جیگوار طیاروں کے فلیٹ کی زندگی میں اضافہ کرنے کی کوششوں کے بعد اب روس سے جدید کثیر المقاصد 21؍ مگ 29؍ طیارے حاصل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ طیارے 1980ء میں تیار کیے گئے تھے تاہم انہیں استعمال نہیں کیا گیا اور اب روس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پیشکش کی گئی ہے وہ ان طیاروں کو اسی قیمت میں خرید سکتا ہے جس میں یہ اُس وقت تیار کیے گئے تھے یعنی صرف 25؍ ملین ڈالرز (ایک ارب 75؍ کروڑ روپے)۔ یہ قیمت بھارت کے اپنے ہی تیار کردہ تیجس مارک ون فائٹر سے بھی کم ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں روس کے دورے سے واپس آنے والی بھارتی ٹیم نے بتایا ہے کہ مگ 29؍ طیارے بہترین حالت میں ہیں اور یہ بھارتی فضائیہ میں اچھا اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار