ہر10میں سے تقریباً6پاکستانی دوپہر میں روٹی کھاتے ہیں،سروے

اسلام آباد() گیلپ اور گیلانی پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریباً 10میںسے 6پاکستانی عام طور پر دوپہر کے کھانے میں روٹی کھاتے ہیں، سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال پوچھا گیا گیا کہ ’’عام طور پر آپ کے گھر میں دوپہر کے کھانے میں زیادہ تر کیا کھایا جاتا ہے؟۔ اس سوال کے جواب میں 58فیصد جوابدہندگان کا کہناتھا کہ دوپہر کے کھانے میں زیادہ ترروٹی /چپاتی کھائی جاتی ہے، 14فیصد کے مطابق ان کے گھر میں دو پہر کے کھانے میں زیادہ تر چاول کھائے جاتے ہیں، جبکہ 22فیصد کا کہناتھا کہ ان کے گھر میں عام طور پر دوپہرکے کھانے میں روٹی اور چاول دونوں کھائے جاتے ہیں تاہم 6فیصدرائے دہندگان نے کوئی جواب نہیں دیا۔یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1142مرد و خواتین سے24 جنوری سے28جنوری کے درمیان کیاگیا۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار