نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ،دوائیاں تبدیل نہیں کی گئیں

لاہور( )سابق وزیر اعظم محمد نوازسریف کا جناح ہسپتال لاہور میں اتوار کو چھٹی کے باوجود تیسرے روز بھی علاج معالجہ جاری رہا، پروفیسرڈاکٹر عارف تجمل کی زیر نگرانی قائم میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی تمام میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیا جس میں لندن میں کئے جانے والے علاج معالجہ کی ٹیسٹ رپورٹ بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر عارف تجمل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان کی ادویات میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ پہلے سے جو دوا استعمال کررہے صرف ان کی خوراک میں ردوبدل کی گئی ہے،میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے لیا ہے،ممکن ہے کہ آج بروز ( پیر ) تک میڈیکل بورڈ اپنی حتمی رائے دے گا۔ دوسری جانب ایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر عاصم حمید نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی سروسزہسپتال، پی آئی سی اور لندن میں ہونے والے علاج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، رپورٹس کے لیے اہل خانہ اور جیل حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہورہے ہیں، نوازشریف شوگر اور بلڈپریشر کی پہلے سے جو دوائیں استعمال کررہے ہیں وہی ادویات جاری ہیں،انکی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے،نوازشریف سے محکمہ داخلہ کی طرف سے جن کو ملوانے کی ہدایت کی جاتی ہے، صرف ان کو ملاقات کی اجازت ہے۔میڈیکل بورڈ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا،ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹس فائنل ہونے کے بعد میڈیا کوبھی آگاہ کیا جائے گا۔ادھرنواز شریف سے ان کے چھوٹے بھائی محمد شہباز شریف اور صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ 
                                    

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار