پنجاب میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد

لاہور(جنرل رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے پنجاب میں ابھی تک پو لیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، البتہ فیصل آباد میں سیوریج کے پانی سے لیا گیا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آیا ہے، جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔ ہر ماہ محکمہ صحت معمول کے مطابق شہروں سے سیوریج پانی کے ٹیسٹ کرواتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عالمی ادارہ صحت کے حالیہ سروے کے مطابق فیصل آباد میں پولیو کی گذشتہ تین مہمات میں امیونائزیشن کوریج کی شرح 99فیصد رہی، تاہم باقی پولیو ویکسین پینے سے رہ جانیوالے بچے دیگر بچوں کے لیے بھی ریسک کا باعث بنتے ہیں۔ڈاکٹر منیر احمد نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پنجاب میں رواں ماہ سال کی دوسری پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مہم میں فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی اور ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔  

 ڈی جی ہیلتھ                                   

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار