لاڑکانہ میں مزدوروں کا قتل فساد پھیلانے کی سازش ہے ، ناصر شاہ


اسلام آباد()سندھ کے وزیرتعمیرات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں تین مزدوروں کا قتل لسانیت کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش ہے ،اس کا انصاف ہوگا، شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند اقدام ہے،نواز شریف کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے ریلیف ملنا چاہیے، پورے ملک میں سب سے مستحکم سندھ کی صوبائی حکومت ہے، سعودی ولی عہد پاکستان آرہے ہیں ہم اس میں حکومت کو سپورٹ کریں گے۔ جمعہ کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین روز قبل باجوڑ سے تعلق رکھنے والے جن تین افراد کو شہید کیا گیا تھا ،ہم نے چیئر مین پی پی پی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر باجوڑ جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا،چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،بلاول بھٹو نے فوری طور پر پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی ہے جبکہ حکومت سندھ شہدا پیکیج کے تحت اہلخانہ کو معاوضہ فراہم کریگی، سندھ میں بد امنی پھیلانے کی سازش پر قابو پا کر دم لینگے اور ہر فرد کے تحفظ کو یقینی بنائینگے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار