صحت انصاف کارڈکے پینل میں شوکت خانم ہسپتال شامل نہیں

اسلام آباد(بلا ل عباسی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےجاری کیےگئےصحت انصاف کارڈکے پینل پر150 سرکاری اور نجی ہسپتال ہیں، لیکن ان ہسپتالوں میں شوکت خانم ہسپتال شامل نہیں،پاکستان کے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کے آٹھ کروڑ شہریوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 150سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں میں 7لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کی سہولت میسرہوگی۔انجیو پلاسٹی،برین سرجری اور کینسر سمیت دیگر امراض کامفت علاج کیاجائےگا۔ صحت انصاف کارڈکی انشورنس سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سےہوئی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نےکہاہے کہ پینل آف ہسپتال میں شوکت خانم ہسپتال شامل نہیں ہے، تا ہم صحت انصاف کارڈ کے پینل میں مزید ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائےگا۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار