سندھ حکومت کا آن لائن ٹیکسی سروس کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ

کراچی()صوبائی حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کو قانونی بنانے کیلئے موٹر وہیکل آرڈیننس میں کی جانے والی ترامیم تیار کر لی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ان ترامیم کو منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کی سمری کے مطابق نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کمرشل تصور ہوں گی اور ان کی گاڑیاں قانون کے بغیر نہیں چل سکیں گی۔قانونی سمری میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کو اپنی سروسز جاری رکھنے لیے سندھ حکومت کو ٹیکسز بھی ادا کرنے ہوں گے۔اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروسز کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانیں پر عمل کرنا پڑے گا اور گاڑیاں رجسٹرڈ کرانی پڑیں گی۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار