ریاستی سطح پر شرک کا سدباب ہو گا تو اللہ اپنی نعمتوں اور رحمتوں کی بارش کر دیگا ( محمد قاسم ابن عبدالکریم)

 ریاستی سطح پر شرک کا سدباب ہو گا تو اللہ اپنی نعمتوں اور رحمتوں کی بارش کر دیگا ( محمد قاسم ابن عبدالکریم)
جب تک شرک کا مکمل خاتمہ نہیں ہو گا تو اللہ کی مدد بھی نہیں آئے گی اور ہم یونہی تاریکیوں میں بھٹکتے رہیں گے اور  تنزلی  کا شکار رہیں گے
 ریاستی سطح پر شرک کا مکمل  خاتمہ کر دیا تو پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی میں  بھی باقی دنیا کو پیچھے چھوڑ دیگا  حقیقی فلاحی ریاست بھی بن جائے گا
 دشمن پاکستان پر حملہ کر کے اس کو توڑنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرینگے لیکن اللہ  حفاظت کریگا اور  پاکستان عالم اسلام کا پاسبان بھی بنے گا
   پاکستان کے آرمی چیف  کو ان کا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ اپنی نفری بھی  ڈبل کریں  ،لاہور کے رہائشی اورمعروف روحانی شخصیت کا میڈیا کو پیغام
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معروف روحانی شخصیت محمد قاسم ابن عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکمران شرک سے اجتناب کریں، اس ضمن میں انھوں نے کہا کہ جب ہم شرک سے بچیں گے اور ریاست کے تمام امور کو حکم ِ باری تعالی کے عین مطابق چلائیں گے اور ریاستی سطح پر شرک کا سدباب کریں گے تو اللہ ہم پر اپنی نعمتوں اور رحمتوں کی بارش کر دیگا  اور وہاں وہاں سے ہمیں نوازے گا جسکا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے لیکن  جب تک شرک کا مکمل خاتمہ نہیں ہو گا تو اللہ کی مدد بھی نہیں آئے گی اور ہم یونہی تاریکیوں میں بھٹکتے رہیں گے اور  تنزلی  کا شکار رہیں گے۔  بس یوں سمجھ لیجیے کہ یہ وہ کنجی ہے جسکی مدد سے ترقی اور فلاح و بہبود کے وہ  باقی تمام تالے بھی  کھل جائیں گے جن کو کھولنے میں ابھی تک ہم ناکام رہے ہیں ۔جب ہم نے ریاستی سطح پر شرک کا مکمل  خاتمہ کر دیا تو پاکستان سائینس اور ٹیکنالوجی میں  بھی باقی دنیا کو پیچھے چھوڑ دیگا اور ایک حقیقی فلاحی ریاست بھی بن جائے گا اور دنیا پاکستان کی ترقی  اور امن و امان کی  مثالیں دے گی۔ محمد قاسم نے یہ واضح کیا کہ وہ شرک سے اجتناب پر سب سیزیادہ زور اس لیے دے رہے ہیں کہ  اللہ نے تمام انبیا کے ذریعے  بنی نوع انسان کو جوسب سے پہلا پیغام  بھیجا وہ شرک سے اجتناب اور توحید پہ قائم رہنا تھا اور اللہ کے آخری نبی اور رسول محمدﷺ نے بھی سب سے پہلے لوگوں کو توحید کی طرف بلایا تھا اور شرک کو ترک کرنے کی تلقین کی تھی اور پھر ایک کامیا ب معاشرے کی تشکیل کی تھی۔ ہمیں  بھی رحمت الالعالمین ﷺ کے ادنی امتی  ہونے کی حیثیت سے  ان کی سنت پر عمل  پیرا ہوتے ہوئے ایک کامیاب اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے ریاستی سطح پر شرک  کو ختم کرنا ہو گا۔ محمد قاسم  نے امتِ مسلمہ  کو  تہہِ دل سے جو پیغام دیا وہ یہ ہے کہ اگر کامیابی مطلوب ہے تو  اللہ کی ذات اور صفات میں کسی کوشریک نہ ٹھرائیں، صبح وشام سبحان اللہِ وبِحمدِہ سبحان اللہ ِ العظیم کا ورد کریں اور ہر وقت حضور نبیِ کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجتے رہیںمحمد قاسم  جنھیں تین سو سے زائد مرتبہ اپنے خوابوں میں  نبیِ کریمﷺ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ، کبھی بھی آنکھ اٹھا کر انھوں نے رحمت الا لعامین  ﷺ کے چہرہِ اقدس کو نہیں دیکھا  لیکن ایسا احساس ہوتا ہے جیسے نور ہی نور ہو اور میں با ادب  ان سے ہم کلام ہوں۔   ا نھوں نے  مزیدبتایا کہ  ان کو پہلا خواب پانچ  برس کی عمر میں آیا جس میں وہ  اپنے گھر کی چھت سے آسمان کی طرف جاتی  سیڑھیوں پر چڑھتے چڑھتے بالآخراس مقام پر پہنچے جہاں انھیں یہ محسوس ہو ا کہ یہ سیڑھیاں اللہ رب العالمین کی طرف جاتی ہیں۔محمد قاسم نے بتایا کہ ان کی عمر اس وقت تقریبا" بارہ یا تیرہ برس تھی جب پہلی بار اللہ اور محمدﷺ ان کے خواب میں تشریف آور  ہوئے اور پھر  17سال کی عمر سے ان رحمانی خوابوں کا  سلسلہ مستقل ہو گیا۔ 2014 میں پہلی بار اللہ اور محمد ﷺ نے محمد قاسم کو خواب میں حکم دیا کہ وہ اپنے خوابوں کو ہر کسی سے بیان کریں ۔ انھوں نے  مزید بتا یا کہ تب سے انھوں نے اپنے خواب تمام سلامی ممالک کی آفیشل ویب سائیٹس، پاکستان کی سرکاری ویبسائٹس اور  پاکستان کی مسلح افواج کی ویب سائیٹس پر شیئر کیے۔   محمد قاسم نے بتا یا کہ ان کے خوابوں کی پہلی نشانی یہ ہے کہ دشمن پاکستان پر حملہ کر کے اس کو توڑنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے لیکن اللہ پاکستان کی حفاظت کریگا اور  پاکستان عالم اسلام کا پاسبان بھی بنے گا۔ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ایک بہت ہی ترقی یافتہ ملک بن جائے گا، پاکستان دنیا کی ہرچیزخود بنائے گا، حتی کہ خلائی جہاز بھی اور عدل و انصاف کا ایسا نظام قائم ہو جائے گا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ باہر کی دنیا سے غیر مسلم بھی پاکستان میں آکر آباد ہونا شروع ہو جائیں گے۔ پاکستان اور  پاکستان کی فوج کا اسلام کی نشا  ثانیہ میں مرکزی کردار ہوگا۔محمد قاسم نے اپنی گفتگو میں  پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے  ہوئے یہ بھی بتایا کہ، 20 مارچ 2017 کے خواب میں  انھوں نے دیکھا کہ بھارت  کی طرف سے افواجِ پاکستان کو مفلوج کرنے کی سازش کی جاتی ہے  ۔دشمن پاک فوج کی غذامیں کیمیکل ملاتا ہے جس سے پاکستان کی افواج کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، پھر 26 مئی 2018 کے ایک خواب میں یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ غذا فیول اور ڈالرز ہیں  کیونکہ جب ڈالرز نہیں ہوں گے تو ایندھن  یعنی پٹرول بھی نہیں خریدا جا سکے گا اور اگر ایسا ہوا تو ملک میں آمدورفت اور افواج کی نقل و حرکت پہ اسکا اثر پڑے گا۔ محمد قاسم نے مزید بتایا کہ جب دشمن پاکستان پر چڑھائی کرتا ہے تو  پاکستان کی عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی افواج کا مقابلہ کرتی ہے اور وہ اپنے آپ کو صف اول میں پاتے ہیں۔ محمد قاسم  نے  یہ بتایا کہ   جیسے یوسف  نے ایک غیر مسلم مصری بادشاہ کے خواب کی تعبیر سے اسکی سلطنت اور رعایا کو ایک قحط اور مصیبت سے بچایا تھا اور مستقبل کی تیاری کی تھی اسی طرح  پاکستان  کو بھی ان  رحمانی خوابوں کی روشنی میں مستقبل کے لیے تیاری کرنی ہو گی اور   پاکستان کے آرمی چیف  کو ان کا پیغام پہنچایا جائے کہ وہ اپنی نفری بھی  ڈبل کریں  ۔ ہمیں اپنی فوج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کرنا ہوں گی اور  اپنے معیار کو مزید اونچا کرنا ہوگا تاکہ ہم مستقبل میں کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکیں۔جنگِ عظیم سوئم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد قاسم نے بتایا کہ اس جنگ کی وجہ سے مشرقِ وسطی میں بدترین تباہی پھیلے گی ۔روس اور امریکہ کے مابین اس جنگ کے نتیجے میں میدانِ جنگ عرب ممالک بنیں گے۔ مشرقِ وسطی کے لوگ امن کی تلاش میں پاکستان  کا رخ کریں گے اور پاکستان کو ان تمام لوگوں کے رہنے سہنے اور کھانے پینے کے انتظامات کرنے ہوں گے۔  اس ملاقات میں محمد قاسم نے تین ہزار کالے جنگی جہازوں کا متعدد بار ذکر کیا کہ کیسے یہ کالے جہاز یا  بلیک فائیٹر جیٹس پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور یہ دنیا کیسب سے جدید جنگی جہاز ہوں گے جو ناقابلِ شکست ہوں گے۔یہ جنگی جہاز اللہ کی طرف سے ایک خاص رحمت ہوں گے جن کی مدد سے ہم کشمیر کو بھی غزوہ ِ ہند سے پہلے ہی   آزاد کروا لیں گے اور بھارت پر ان کا ایسا رعب اور خوف  طاری ہوگا کہ وہ اکیلا پلٹ کر ہم پہ حملہ کرنے کی جرت نہیں کرے گا۔محمد قاسم نے مزید بتایا کہ جب یہ کالے جنگی جہاز  جنگ ِ عظیم سوئم میں مسلمانوں کے کھوئے ہوئے علاقے واپس  حاصل کرنے کے لیے مشرقِ وسطی کا رخ کریں گے تو امریکہ اور روس دونوں کو شکست دیں گے اور ان کو روکنے والا کوئی نہیں ہوگا۔آخرالزماں کے  دیگرواقعات کا ذکر کرتے ہوئے محمدقاسم نے کہا کہ میں نے دجال کو اپنے بہت سے خوابوں میں دیکھا ہے اور یاجوج ماجوج کو بھی جب وہ حملہ کرتے ہیں ، اس کے علاوہ میں  عیسی علیہ السلام کو بھی اپنے خواب میں دیکھ چکا ہوں اور یہ کہ ان کے نزول کے بعد مسلمان ان کے ساتھ رہنا شروع کر دیتے ہیں۔  محمد قاسم نے اپنی  گفتگو کے دوران  اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جب ان کے خوابوں کی خبر پاکستان کی اعلی قیادت ، وزیرِاعظم اور آرمی چیف تک پہنچے گی تو  نبیِ کریم ﷺ خواب کے ذریعے ان کو گواہی دیں گے کہ قاسم کے خواب سچے ہیں اور یہ اللہ کی طرف سے ہیں اور کچھ ویسا ہی ہونے جا رہا ہے جیساقاسم کو خوابوں میں دکھایا گیاہے اور پھر ہم اللہ کی مدد سے پاکستان اور اسلام کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار