اسلام آباد () قصوا مبارک ائیر لائن پائلٹ بننا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے ہائی برٹ ایوی ایشن لاہور سے اپنی ٹریننگ مکمل کی ۔ اپنے انٹرویو میں قصوا مبارک کا کہنا تھا کہ میری بہن اور بھائی بھی انجنئر ہیں ایسے میں اس شعبہ کا انتخاب کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا ۔قصوا کی بہن ربوٹک انجیئر ہیں اور بھائی پیٹرولنگ انجیئر ہیں ۔ قصوا مبارک کا تعلق راولپنڈی کے نامور گھرانے سے ہے ان کے والد چوہدری مبارک حسین معروف وکیل ہیں اور سابق ڈپٹی پراکسیکوٹر پنجاب بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔قصوا مبارک کا کہنا تھا کہ ہوا بازی کے پس کے شعبے میں خاندان کی پہلی طالب علم تھیں ، لہذا ابتدا میں یہ بہت مشکل تھا. اس کے رہنمائی کرنے کے لئے کوئی بھی نہیں تھا، اور اسے اپنے آپ سے نمٹنے کی ضرورت تھی۔ ٹریننگ کے دنوں میں خیال آتا تھا کہ شاید وہ اس میدان مین نہ رہیں لیکن پہلی سولو پرواز کے بعد سب کچھ مختلف لگ رہا تا۔اس طرح محسوس ہوتا تھا کہ وہ کہاں تھی کیونکہ سب کچھ وہاں جادو محسوس کرتا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ائیر لائن پائلٹ بننا چاہتی ہوں ۔ ایک پروگرام میں سیینٹر سسی پلیجو نے بھی ان کی تعریف کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ جس جہاز کی پائلٹ قصوا ہونگی وہ اس میں سفر ضرور کرینگی ۔21 سال کی قصوا مبارک نے 2 سال میں جہاز اڑانے کا فن حاصل کیا اور جنوری 2019 میں اپنی پہلی فلائٹ کی اڑان بھری ۔انہوں نے کہا کہ خواتین میں کچھ کرنے کے جذبے کو لیکر انہوں نے اس شعبے کا انتخاب کیا تھا ۔قصوا گھر میں تما م بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں ۔ قصوا نے اپنے دوستوں کے ہمراہ راولپنڈی میں دستگیر نام سے ایک این جی او بھی قائم کی ہوئی ہے ۔جس کے ذریعے وہ وہ ان لوگوں کے لئے ملازمت پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں اور تعلیم کے شعبے میں ہر طرح سے مدد کرتے ہیں ۔ .قصوا کا کہنا تھا کہ انجنیئروں اور تاجروں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرت ہوئے پائلٹ بننے کا سوچا ۔اپنی خواہشات کو ایک خفیہ رکھی جب تک اس بارے میں تمام معلومات اکٹھی نہیں کی والدین کواعتماد میں لیکر پھر شعبے کا انتخاب کیا۔ انہون نے کہا کہ پاکستان کی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کااعزاز ملنے پر میں بہت خوش ہوں اور والدین کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس شعبے کے لئے میری رہنمائی کی ۔



Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار