باربرا بش ٹرمپ سے نفرت کرتی تھیں، سرہانے انکے عہدے چھوڑنے کی کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی رکھی تھی

کراچی () سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس قدر نفرت کرتی تھیں کہ انہوں نے اپنے سرہانے ایک گھڑی رکھی تھی جو ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے تک سیکنڈز کی گنتی کرتی تھی۔ سابق خاتون اول کا انتقال گزشتہ سال اپریل میں 92؍ سال کی عمر میں ہوا تھا، سات ماہ بعد ان کے شوہر اور سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا بھی انتقال ہوگیا۔ باربرا بش سابق صدر کو اپنے عارضۂ قلب کا ذمہ دار قرار دیتی تھیں۔ یہ انکشافات امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کی صحافی سوزن پیج نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول ریپبلکن پارٹی کے ٹرمپ برانڈ سے قدر نالاں تھیں۔ گزشتہ سال جب ان سے پوچھا گیا آیا وہ خود کو اب بھی ری پبلکن پارٹی کا حامی سمجھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ شاید میرا جواب ’’نہیں‘‘ ہوگا۔ 2016ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں انہوں نے ٹرمپ یا ہلیری کلنٹن میں سے کسی کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے بیٹے جیب کو ووٹ دیا۔ ان کے انتقال کے وقت ٹرمپ کا عہدہ ختم ہونے کا وقت بتانے والی گھڑی ان کے سرہانے تھی، یہ گھڑی انہیں ٹرمپ کے انتخاب کے بعد ان کے ایک دوست نے تحفتاً دی تھی۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر پیوٹن کی حمایت حاصل ہے، وہ پیوٹن کو قاتل اور بدتر شخص قرار دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ یہ ایک ایسی حمایت ہے جس کی امریکا کو ضرورت نہیں۔ گزشتہ سال باربرا بش کے انتقال کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک لمحے کیلئے خاموشی اختیار کی اور کہا کہ ’’(میری اہلیہ) میلانیا اور میں باربرا کے شوہر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، (73؍ سال سے باربرا کا شوہر رہنے والے) کا ریکارڈ ایسا ہے کہ میں کبھی نہیں توڑ پائوں گا۔
                                    
سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار