وقت کیسے بدل جاتا ہے۔


یہ وہ شخص ہے جو دنیا بھر کے باڈی بلڈرز نوجوانوں کا رول ماڈل تھا۔ باڈی بلڈنگ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ۔۔۔ آرنلڈ نے بے پناہ محنت کے بعد دنیا میں اپنی خاص پہچان بنائی۔ پھر قسمت کی مہربانیاں شروع ہوئیں۔ فٹنس سٹار کے بعد فلم سٹار اور اس کے بعد اسے کیلیفورنیا کا گورنر بنا دیا گیا۔
ایک ہوٹل نے اعزازی طور پر آرنلڈ کا مجسمہ بھی ہوٹل کے باہر لگا دیا اور آرنلڈ کا نام خوب کیش کیا۔ اور اعلان کیا کہ آرنلڈ کو اس ہوٹل کی تا حیات ممبر شپ دی جاتی ہے۔ وہ جب چاہے یہاں آ کر کسی بھی کمرے میں فری قیام کر سکتا ہے۔
پھر وقت بدلا۔
2016 میں جب آرنلڈ اس ہوٹل میں گیا تو ہوٹل انتظامیہ نے مفت کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔۔آرنلڈ نے وعدہ یاد کروایا تو انتظامیہ نے کہا کہ
"جناب۔ آپ اس وقت گورنر تھے۔ اب کسٹمر ہیں"
آرنلڈ نے اپنے بیگ سے بستر نکالا اور باہر جا کر اپنے مجسمے کے نیچے لیٹ گیا۔ اور تصویر بنوا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لگا دی اور لکھا کہ
"وقت کیسے بدل جاتا ہے۔ کبھی بھی اپنے عہدے، پیسے، ذہانت یا جوانی پر فخر مت کرنا۔ یہ سب چلا جائے گا"
باقی رہے گا تو صرف اچھا کردار, زندہ ضمیر,نیکی اور خوبصورت یادیں.

آرنلڈ نے اپنے بیگ سے بستر نکالا اور باہر جا کر اپنے مجسمے کے نیچے لیٹ گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار