13کشمیری طلبہ کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کیوں دی،ہندوانتہا پسندوں کا بھارتی صحافی کیخلاف محاذ

سری نگر ()پلوامہ حملے کے بعد 13کشمیری طلبہ کو پناہ اور ٹرانسپورٹ دینے والی ہندو صحافی کی اپنی جان پر بن گئی، انہیں سوشل میڈیا پر بھی بدتمیزی اور بدزبانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 26 سالہ ساگریکا کسو صحافی ہیں جن کا تعلق جموں کے پنڈت گھرانے سے ہے۔پلوامہ میں حملے کے بعد جب اتراکھنڈ، راجستھان اور ہریانہ میں انتہا پسندوں کے حملوں سے بچنے کے لیے کشمیری مسلمان نئی دہلی پہنچنا شروع ہوئے تو ساگریکا نے ان کی بھرپور مدد کی تھی۔کشمیریوں کی مدد کرنے پر خاتون صحافی ساگریکا کو بے ہودہ جملے اور تنقید بھی سہنا پڑی ہے جبکہ انتہا پسند ہندو قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔
                                    


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار