کیا جمائما اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟

 () وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ان سے پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے۔ تاہم اب بھی ان کے مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما خان اور عمران خان نے 1995 میں پیار کی شادی کی تھی اور دونوں کو 2 بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق کے بعد اگرچہ عمران خان نے 2015 میں ٹی وی میزبان اور صحافی ریحام خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی بھی محض 10 ماہ کے اندر طلاق پر ختم ہوئی۔ عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے فروری 2018 میں وزیر اعظم بننے سے چند ماہ قبل کی تھی۔ سابق کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد کی جانے والی دوسری 2 شادیوں کے وقت بھی جمائما گولڈ اسمتھ نے انہیں مبارک باد دی تھی۔ اور دونوں کے درمیان بچوں کی وجہ سے اچھے تعلقات بھی رہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی تھی جب کہ دیگر کامیابیوں پر بھی وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتا بوقتا عمران خان کے لیے نیک خواہشات کی وجہ سے ان کے مداح اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ شاید وہ سابق کرکٹر سے اب بھی محبت کرتی رہیں اور ان سوشل میڈیا پر ایسے ہی سوالات کرتے رہتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار