اپنا جسم پیش کرنے کی آزادی مغرب کی عورت بھی نہیں چاہتی


میں پہلے بھی لکھ چکا عورت عزت مانگتی ہے یہ جو  کچھ این جی اوز نے اپنے ایجنڈے کے مطابق گندے ترین پوسٹرز بنا
 کر غلیظ آزادی کا اظہار کیا ایسی آزادی صرف ایک فیصد خواتین چاہتی ہیں باقی خواتین کو صرف عزت احترام اظہار رائے کی آزادی اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کا حق جاب میں یکساں مواقع اور معاشرے میں ہر وہ جائز حق جو سب کو دیا جاتا ہے وہ اُسکی طالب ہے  اپنا جسم پیش کرنے کی آزادی مغرب کی عورت بھی نہیں چاہتی 
باقی میرا جسم میری مرضی اور بستر گرم اسکے علاوہ انتہائی گرے ہوئے پوسٹر بنا کر تھمادینے والے گروپس  یہی چاہتے ہیں کہ عورت کو اتنا عام کردو کہ وہ ان جیسے شکاری مردوں کا آسانی سے ہدف بن سکیں اور یہ کھیل سکیں خداراعورت کو عزت دار بناؤ استعمال کرنے والا کھلونا مت بناؤ  
عورتوں کو خود خبردار ہونا پڑیگا کہ اُنہیں گندگی کی طرف راغب کرکے مقاصد گندے مردوں کے ہی پورے کئے جائینگے
مرضی کی شادی اسلام میں،جائیداد میں حق اسلام میں، اگر ناپسند تو طلاق کا حق اسلام میں، پہلی تاجر خاتون آقا کریم کی زوجہ اور بھی لکھا جائے تو آپ کی آنکھیں کھل جائیں عورت پراسلام میں کوئی جبر نہیں جاؤ اور محمد عربی کی سیرت اور قرآن پڑھو سورہ النساء سورہ النور سورہ الطلاق اوردیگر سورہ وہ احادیث پڑھو میرے آقا کا بیوی اور بیٹی سے سلوک پڑھو ماں کی شان پڑھو کہ پوری جنت اُٹھا کر عورت کے قدموں میں رکھ دی رضائی بہن عورت ہی تھیں کہ بیٹھنے کیلئے اپنی چادر زمین پر بچھا دی
میں قسمیہ یہ بات کہتا ہوں مسلم ہی نہیں اگر غیر مسلم بھی آنحضرت محمد صل اللہ علیہ وصلعم  کے طریقے کے عین مطابق عورت کو آزادی دیں دے تو سارا معاشرہ ایک بہترین اور مثالی معاشرہ بن سکتا ہے ۔
تحریر  امجد قریشی

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار