پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، امریکی اخبار

 امریکی اخبار نے کہا ہے کہ اگر اب ایٹمی جنگ ہوئی تو شمالی کوریا میں نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت میں ہوگی، سرحدوں پردونوں ملکوں کی افواج تیارکھڑی ہیں، مودی پاکستان کے خلاف ہندو انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں،بھارتی میڈیا جلتی آگ پرتیل کاکام کررہا ہے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے خیرسگالی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، افواج سرحدوں پر تیار کھڑی ہیں اورروایتی حریفوں کے درمیان مذاکرات کا بھی کوئی امکان نہیں۔امریکی اخبارکے اداریئے میں کہا گیا ہے کہ جنگ چھڑ جانے کی صورت میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے سے ہونے والے نقصانات کاحجم سوچ سے زیادہ رہیگا۔امریکی اخبار نے بھی بھارت کے پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے دعوے کومشکوک قراردیا ہے۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے جب تک کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوتا، ایسی ہی کشیدہ صورتحال کا سامنا رہے گا، پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے لیکن جنگ کیبادل چھٹیں نہیں ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار