اوپن یونیورسٹی کے نظرثانی شدہ' ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز' کا ازسر نو اجراء


ایک سالہ ایم ایڈ  ٗ ڈیڑھ / اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ شامل ہیں 
اسلام آباد (ہدف)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرامزپر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائن اور روڈ میپ کے مطابق نظرثانی کرکے دوبارہ متعارف کردئیے ہیں۔سمسٹر بہار 2019ء کے داخلوں میں ایک سالہ ایم ایڈ ٗ ٗ ڈیڑھ / اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈپروگرامز پیش کئے گئے ہیں۔ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ٗ ٹیچر ایجوکیشن ٗ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں ۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کی اہلیت سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ ایم اے /ایم ایس سی /بی ایس یا بی اے آنرز )چار سالہ(مقرر ہے ۔اڑھائی سالہ بی ایڈ)ایلمینٹری ایجوکیشن(میں داخلے کی اہلیت بی اے/بی ایس سی  یا مساوی )سیکنڈ ڈویڑن(مقر کی گئی ہے جبکہ اڑھائی سالہ بی ایڈ)سائنس ایجوکیشن(میں صرف بی ایس سی )سیکنڈ ڈویژن(کے حامل امیدوار داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔چار سالہ بی ایڈ تین شعبوں میں پیش کیا گیا ہے  ٗ بی ایڈ )ایلیمنٹری ایجوکیشن(میں داخلے کے لئے ایف اے(45%)دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن کے ساتھ ٗ بی ایڈ )سیکنڈری ٹیچر ایجوکیشن( میں داخلے کے لئے سیکنڈ ڈویژن ایف اے/اے لیول  جبکہ بی ایڈ )سائنس ایجوکیشن(میں داخلے کی اہلیت ایف ایس سی /اے لیول )سیکنڈ ڈویژن( مقرر کی گئی ہے۔عربی معلمین و معلمات کے لئے اے ٹی ٹی سی پروگرام متعارف کیا گیا ہے۔ ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات ٗ آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے زائد رابطہ دفا تر سے دستیاب ہیں۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تک تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی موجود ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار