لاہور، شوہر کادوستوں کے سامنے رقص سے انکارپر بیوی پر تشدد،بال کاٹ دیے

لاہور، کاہنہ() ڈ یفنس  کے علاقے میں مبینہ طور پر شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار پر بیوی پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دئیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان فیصل اور راشد کو گرفتار کر لیا ۔اہلیہ اسما نے الزام لگایا کہ فیصل نے پائپوں سے مارا، خاتون کے مطابق شوہر نے اس کے سر کے بال بھی مونڈ دئیے جبکہ ملازمین کے سامنے برہنہ کیا اور الٹا لٹکانے کی کوشش کی۔ خاتون نے کہا کہ اس کی میاں فیصل سے 4 سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی۔ شروع میں اسکا سلوک اچھا تھا تاہم چند ماہ بعد ہی غیر لوگوں کو گھر بلانا اور مجھے ان کے سامنے ڈانس کرنے کا کہنے لگا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔ گزشتہ شب بھی فیصل چند افراد کوگھر لایااور انکے سامنے ڈانس کرنے کا کہا۔ انکار پر مجھے ملازم راشداور دیگر ساتھیوں سے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ فیصل اسکے پیسے بھی ہڑپ کرچکا ہے۔ اسما کیمطابق گزشتہ روز شوہر کے تشدد کے بعد گھر سے بھاگ کر تھانے پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا توپولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے رشوت مانگی تو اس نے کہا کہ وہ ننگے پائوں آئی ہے اس کے پاس رقم کہاں سے آئی۔خاتون نے مزید بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار